1973-04-18


پاکستانی جنگی قیدیوں کی رہائی کے لیے عالمی رائے عامہ ہموار کرنے کے لیے یادگاری ڈاک ٹکٹ کا اجرأ
پاکستان کے ڈاک ٹکٹ
18اپریل 1973ء کو پاکستان کے محکمہ ڈاک نے بھارت میں قید نوے ہزار پاکستانی جنگی قیدیوں کی رہائی کے لیے عالمی رائے عامہ ہموار کرنے کے لیے 1.25 روپے مالیت کا ایک یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری کیا جس پر پاکستانی جنگی قیدیوں کی تصویر چھاپی گئی تھی اور90,000 Prisoners of War in India, Challenge to World Conscience
کے الفاظ تحریر تھے۔ اس ڈاک ٹکٹ کا ڈیزائن پاکستان سیکورٹی پرنٹنگ پریس کے ڈیزائنر مختار احمدنے تیار کیا تھا۔