25th Anniversary of ECAFE
ایکیفے کے قیام کی پچیسویں سالگرہ کے موقع پر ڈاک ٹکٹ کا اجرأ

پاکستان کے ڈاک ٹکٹ

 28مارچ 1972ء کو پاکستان کے محکمہ ڈاک نے اکنامک کمیشن فار ایشیا اینڈ دی فار ایسٹ( ایکیفے) کے قیام کی پچیسویں سالگرہ کے موقع پر 20پیسے مالیت کا ایک یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری کیا جس پراس ادارے کا لوگو بنا تھا ۔ایشیااور مشرق بعید کی ترقی کے لیے یہ ادارہ اقوام متحدہ نے 28مارچ 1947ء کو قائم کیا تھا۔  اس ڈاک ٹکٹ کا ڈیزائن پاکستان سیکورٹی پرنٹنگ پریس کے ڈیزائنرفضل کریم نے تیار کیا تھا۔

UP