1963-04-22
1702 Views
مغربی ایرین( نیو گنی) میں اقوام متحدہ کی فوج کی تعیناتی
پاکستان کے ڈاک ٹکٹ
1963ء میں مغربی ایرین( نیو گنی) میںہالینڈ اور انڈونیشیا کے درمیاں قضیے کے تصفیے کے لئے اقوام متحدہ کی فوج کی زیر نگرانی رائے شماری ہوئی ۔ اقوام متحدہ کی اس فوج میں پاکستانی فوج کے جوان بھی شامل تھے ۔ اس رائے شماری کے نتیجے میں مغربی ایرین کے عوام نے انڈونیشیا کے حق میں ووٹ دے کر اس میں شمولیت اختیار کرلی اور ہالینڈ کی غلامی سے نجات حاصل کرلی ۔ اس موقع پر پاکستان کے محکمہ ڈاک نے تیرہ پیسے والے شالامار باغ کے عمومی ڈاک ٹکٹ پریواین فورس ویسٹ ایرین کے الفاظ بالا چھاپ کرکے ایک یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری کیا ۔