2011-08-18




فریکوئینسی الوکیشن بورڈ کی جانب سے فریکوئنسی کی تقسیم کی ساٹھویں سالگرہ کے موقع پر ڈاک ٹکٹ کا اجرأ
پاکستان کے ڈاک ٹکٹ
18اگست 2011ء کو پاکستان کے محکمہ ڈاک نے فریکوئینسی الوکیشن بورڈ کی جانب سے فریکوئنسی کی تقسیم کی ساٹھویں سالگرہ کے موقع پر آٹھ روپے مالیت کا ایک ڈاک ٹکٹ جاری کیا جس کا ڈیزائن پاکستان سیکیورٹی پرنٹنگ کارپوریشن کے ڈیزائنرعادل صلاح الدین نے تیار کیا تھا ۔ اس ڈاک ٹکٹ پر مختلف برقیاتی اور مواصلاتی آلات کی تصاویر بنی تھیں اورانگریزی میں FREQUENCY ALLOCATION BOARD اور60TH-ANNIVERSARY MANAGING FREQUENCY SPECTRUM کے الفاظ تحریر تھے۔