A. Hameed, Musician
اے حمید کی وفات

اے حمید، موسیقار

٭20 مئی 1991ء کو پاکستان کے نامور فلمی موسیقار اے حمید راولپنڈی میں وفات پاگئے۔
اے حمیدکا پورا نام شیخ عبدالحمید تھا اور وہ 1924ء میں امرتسر میں پیدا ہوئے تھے۔ ان کے والد شیخ محمد منیر موسیقی کا اعلیٰ ذوق رکھتے تھے اور انہوں نے دو فلموں آخری غلطی اور اندرراج کی موسیقی ترتیب دی تھی۔ اے حمید کے فلمی کیریئر کا آغاز فلم انجام سے ہوا تھا جو مشہور عکاس جعفر شاہ بخاری نے بنائی تھی۔ اس فلم کے بعد انہوں نے جعفری شاہ بخاری کی دو مزید فلمیں بھروسہ اور فیصلہ کی موسیقی ترتیب دی تاہم کی شہرت کا آغاز جس فلم سے ہوا وہ فلم ہدایت کار ایس ایم یوسف کی فلم سہیلی تھی۔
اے حمید کی دیگر مقبول فلموں میںرات کے راہی، اولاد، آشیانہ، شریک حیات، پیغام،دوستی، جواب دو، ثریا بھوپالی، انگارے، بیگم جان، ندیا کے پار، زخمی، آواز اور نیا انداز کے نام سرفہرست ہیں۔ فلم دوستی میں انہوں نے بہترین موسیقار کا نگار ایوارڈ بھی حاصل کیا تھا۔ وہ راولپنڈی میں ڈھوک کھبہ کے قبرستان میں آسودۂ خاک ہیں۔
 

UP