1964-05-20


اسلام آباد میں پہلا بین الاقوامی معاہدہ
بین الاقوامی معاہدہ
٭20 مئی1964ء کو اسلام آباد میں پاکستان اور رومانیہ کے درمیان ایک تجارتی معاہدے پر دستخط ہوئے۔ اس دستخط پر پاکستان کی جانب سے وزارت تجارت کے جوائنٹ سیکریٹری ایاز نائیک نے اور رومانیہ کی جانب سے رومانیہ کے تجارتی وفد کے سربراہ شیباشین سمیونسکو نے دستخط کیے۔یہ پہلا بین الاقوامی معاہدہ تھا جس پر پاکستان کے نئے دارالحکومت اسلام آباد میں دستخط ہوئے تھے۔