2003-04-26


ایم ای زیڈ غزالی کی وفات
ایم ای زیڈ غزالی
٭پاکستان کے سابق مڈل آرڈر بیٹسمین اور آف بریک بائولر ایم ای زیڈ غزالی کا پورا نام محمد ابراہیم زین الدین غزالی تھا اور وہ 15 جون 1924ء کو بمبئی میں پیدا ہوئے۔
وہ 1954ء میں انگلستان کا دورہ کرنے والی پاکستانی ٹیم کے رکن تھے۔ انہوں نے کل دو ٹیسٹ میچ کھیلے۔ ان کو یہ منفرد اعزاز حاصل تھا کہ 24جولائی 1954ء کو اولڈ ٹریفرڈ (مانچسٹر) میں انگلینڈ کے خلاف کھیلتے ہوئے وہ دونوں اننگز میں صفر کے اسکور پر آئوٹ ہوئے اور یوں انہوں نے پاکستان کی جانب سے پہلا ’’پیئر‘‘ بنانے کا ریکارڈ قائم کیا۔ ان کے ان دونوں صفروں میں صرف دو گھنٹے کا وقفہ تھا جو کسی بھی کھلاڑی کی جانب سے ٹیسٹ میچ میں سب سے تیز رفتار پیئر بنانے کا عالمی ریکارڈ ہے۔
26 اپریل 2003ء کو ایم ای زیڈ غزالی کراچی میں وفات پاگئے اور وہ کراچی میں ڈیفنس سوسائٹی کے قبرستان میں آسودۂ خاک ہیں۔