محکمہ ڈاک کی مین آف لیٹرز سیریز میں ممتاز مفتی کے یادگاری ڈاک ٹکٹ کا اجرأ

پاکستان کے ڈاک ٹکٹ

12جون2013ء کو پاکستان کے محکمہ ڈاک نے پاکستان کے عظیم اہل قلم کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے یادگاری ڈاک ٹکٹوں کی سیریز کا ایک ڈاک ٹکٹ نامور ادیب ممتاز مفتی کی یاد میں جاری کیا۔ اس ڈاک ٹکٹ پرممتاز مفتی کا ایک خوب صورت پورٹریٹ بنا تھا۔ آٹھ روپے مالیت کا یہ ڈاک ٹکٹ عادل صلاح الدین نے ڈیزائن کیا تھااوراس پر انگریزی میں MEN OF LETTERSاورMUMTAZ MUFTI 1905 1995 کے الفاظ تحریر تھے۔

UP