1996-08-21


لاہور جی پی اوکے یادگاری ڈاک ٹکٹ کا اجرأ
پاکستان کے ڈاک ٹکٹ
21اگست 1996ء کو پاکستان کے محکمہ ڈاک نے لاہورجی پی او کی تعمیر نو کے موقع پر ایک خوبصورت یادگاری ڈاک ٹکٹ کا اجرا کیا جس پر اس کی عمارت کی تصویر شائع کی گئی تھی۔ اس ڈاک ٹکٹ پرانگریزی میں RESTORATION OF NATIONAL HERITAGE GENERAL POST OFFICE LAHORE AUGUST 21,1996 کے الفاظ تحریر تھے۔ اس ڈاک ٹکٹ کی مالیت پانچ روپے تھی اور اسے عادل صلاح الدین نے ڈیزائن کیا تھا۔