31 July
محترمہ فاطمہ جناح کے سال کے موقع پر یادگاری ڈاک ٹکٹوں کا اجرأ

پاکستان کے ڈاک ٹکٹ

مادر ملت محترمہ فاطمہ جناح کے ایک سو دسویں یوم پیدائش کے حوالے سے اس وقت کے وزیر اعظم جناب ظفر اللہ جمالی نے 2003ء کو محترمہ فاطمہ جناح کا سال قرار دیا تھا۔ اس موقع پر 31جولائی 2003ء کو پاکستان کے محکمہ ڈاک نے ایک یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری کیا جس کی مالیت چارروپے تھی۔ اس ڈاک ٹکٹ پرمحترمہ فاطمہ جناح کا ایک خوب صورت پورٹریٹ بنا تھا اور انگریزی میں 2003 YEAR OF MOHTARMA FATIMA JINNAH (1893-1967) کے الفاظ تحریر تھے۔ یہ ڈاک ٹکٹ جناب عادل صلاح الدین نے ڈیزائن کیا تھا۔

UP