Death of Master Muhamamd Sadiq
ماسٹر محمد صادق کی وفات

ماسٹر محمد صادق

٭5جولائی 1987ء کو مشہور موسیقار اور ہارمونیم نواز ماسٹر محمد صادق پنڈی والے راولپنڈی میں وفات پاگئے اور راولپنڈی ہی میں قبرستان ڈھوک الٰہی بخش میں آسودۂ خاک ہوئے۔
ماسٹر محمد صادق 1923ء میں راولپنڈی میں پیدا ہوئے تھے۔ انہوں نے اپنے والد استاد نادر علی اور تایا استاد فیروز خاں نشی خاں والے جو اپنے زمانے کے معروف طبلہ نواز تھے، طبلہ نوازی کی تربیت حاصل کی، پھر گجرات کے میاں نبی بخش کالرے والے اور استاد کرم الٰہی ربابی سے بھی موسیقی کی تعلیم حاصل کرتے رہے۔
ماسٹر محمد صادق ہارمونیم بجانے میں اپنا ثانی نہیں رکھتے تھے۔ وہ پاکستان کے واحد ہارمونیم نواز تھے جن کے ہارمونیم کاانسٹرومینٹل کیسٹ جاری ہوا تھا۔ ان کے فن پر لوک ورثہ اور پاکستان ٹیلی وژن نے خصوصی ویڈیو فلمیں تیار کی تھیں۔ماسٹر محمد صادق کے شاگردوں میں معروف گلوکارہ مالا اور ان کی بہن شمیم نازلی کے نام سرفہرست ہیں۔

UP