1987-05-25


ایک روزہ بین الاقوامی میچوں میں مدثر نذر کی 100 وکٹیں مکمل ہوئیں
مدثر نذر
٭مئی 1987ء میں انگلستان میں ایک روزہ بین الاقوامی میچوں کی جو سیریز کھیلی گئی اس کے تیسرے میچ میں جو 25 مئی 1987ء کو ایجسٹن، برمنگھم کے مقام پر کھیلا گیا، مدثر نذر نے ڈیوڈ گاور کو آئوٹ کرکے ایک روزہ بین الاقوامی میچوں میں اپنی 100 وکٹیں مکمل کیں۔
مدثر نذر ایک روزہ بین الاقوامی میچوں میں 100 وکٹیں حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی کھلاڑی تھے۔انہوں نے اپنے ایک روزہ بین الاقوامی کیریئر میں مجموعی طور پر 111 وکٹیں حاصل کیں۔ 15 مئی 2013ء تک پاکستان کے جو کھلاڑی ایک روزہ بین الاقوامی میچوں میں 100 وکٹیں لینے کا اعزاز حاصل کرچکے ہیں ان میں وسیم اکرم، وقار یونس، ثقلین مشتاق، عبدالرزاق، شاہد آفریدی، شعیب اختر، عاقب جاوید، عمران خان، مشتاق احمد، عبدالقادر، شعیب ملک، اظہر محمود، محمد سمیع، رانا نوید الحسن ، عمر گل اورسعید اجمل کے نام شامل ہیں۔