Ameer Khan
صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی۔ امیر خان

امیر خان

ریڈیو پاکستان کے نامور صداکار امیر خان اسٹیج اور ریڈیو کی ایک شاندار روایت کے امین تھے۔ وہ 1938 میں آل انڈیا ریڈیو سے وابستہ ہوئے۔ قیام پاکستان کے بعد کراچی میں سکونت اختیار کی۔ ریڈیو پاکستان کی مشہور ڈرامہ سیریز حامد میاں کے ہاں میں انہوں نے تیس برس سے زیادہ عرصے تک مرکزی کردار ادا کیا۔ 14 اگست 1989ء کو حکومت پاکستان نے صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی عطا کیا۔ امیر خان نے 23 جنوری 1992 کو کراچی میں وفات پائی۔

UP