2009-03-18


پاک فضائیہ کے سربراہ ۔ ایر چیف مارشل راؤ قمر سلیمان
ایر چیف مارشل راؤ قمر سلیمان
(اٹھارہ مارچ ۲۰۰۹ء تا اُنیس مارچ ۲۰۱۲ء)
پاکستان فضائیہ کے انیسویں سربراہ ایر چیف مارشل راؤ قمر سلیمان 1954ء کو لاہور میں پیدا ہوئے تھے۔ انھوں نے یکم جون 1975ء کو پاک فضائیہ میں کمیشن حاصل کیا اور 18 مارچ 2009ء کو پاک فضائیہ کے چیف آف اسٹاف مقرر ہوئے۔ وہ تین برس تک اس منصب پر فائز رہے اور 19 مارچ 2012ء کواس عہدے سے ریٹائر ہوئے۔ نشان امتیاز(ملٹری)، ہلال امتیاز (ملٹری)، ستارہ امتیاز (ملٹری)، تمغہ امتیاز( ملٹری) اور ستارہ بسالت کے اعزازات کے علاوہ کئی غیر ملکی اعزازات بھی حاصل کرچکے ہیں ۔