ڈاکٹر سیدنا محمد برہان الدین کی سو ویں سالگرہ کے موقع پر یادگاری ڈاک ٹکٹ کا اجرأ

پاکستان کے ڈاک ٹکٹ

17 جولائی2011 ء کو بوہری فرقے کے امام ڈاکٹر سیدنا محمد برہان الدین کی اسلامی کیلنڈر کے حساب سے منائی گئی سو ویں سالگرہ کے موقع پر پاکستان کے محکمہ ڈاک نے ایک یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری کیا  جس پر ایک جماعت خانے کی تصویر بنی تھی۔ اس ڈاک ٹکٹ کا ڈیزائن عارف بلگام والانے بنایا تھا اور اس کی مالیت آٹھ روپے تھی۔ اس ڈاک ٹکٹ پر انگریزی میں 100th Birth Anniversary Celebrations 2011  His Holiness Dr. Syedna Mohammad Burhanuddin Saheb (TUS)  کے الفاظ تحریر تھے۔
 

UP