1993-04-25


کراچی میں اسلامی ممالک کے وزرائے خارجہ کے اکیسویں اجلاس کے موقع پر ڈاک ٹکٹوں کا اجرأ
پاکستان کے ڈاک ٹکٹ
اسلامی ممالک کے وزرائے خارجہ کا اکیسواں اجلاس 25 سے 29 اپریل 1993ء کے دوران کراچی میںمنعقد ہوا۔ ا س موقع پر25 اپریل 1993ء کو پاکستان کے محکمہ ڈاک نے دو یادگاری ڈاک ٹکٹوں کا ایک سیٹ جاری کیا جن کی مالیت ایک روپیہ اور چھ روپے تھی ۔ان ڈاک ٹکٹوں پر درمیان میںخانہ کعبہ اور مسجد نبوی کی تصویریں بنی تھیں اور نیچے1st CONFERENCE OF FOREIGN MINISTERS OF ISLAMIC COUNTRIES کے الفاظ تحریر تھے ۔ یہ دونوں ڈاک ٹکٹ پاکستان سیکیورٹی پرنٹنگ پریس کے ڈیزائنر الیاس جیلانی نے ڈیزائن کیے تھے۔