جہانگیر خان اور جان شیر خان کے عالمی ریکارڈ

جہانگیر خان اور جان شیر خان

پاکستان کے اسکواش کے عظیم کھلاڑیوں جہانگیر خان اور جان شیر خان نے اسکواش کے میدان میں جو ریکارڈ قائم کیے ہیں وہ گنیز بک کے متعدد ایڈیشنوں کی زینت بن چکے ہیں۔
 جہانگیر خان 5 سال تک ناقابل شکست رہنے، 10 مرتبہ برٹش اوپن اسکواش چیمپئن شپ جیتنے اور دنیا کے سب سے کم عمر ورلڈ اوپن اسکواش چیمپئن ہونے کا ریکارڈ رکھتے ہیں جبکہ جان شیر خان نے 8 مرتبہ ورلڈ اوپن اسکواش چیمپئن شپ جیت کر یہ اعزاز سب سے زیادہ مرتبہ حاصل کرنے کا ریکارڈ قائم کیا ہے۔ جہانگیر خان اور جان شیر خان کے یہ ریکارڈز ابھی تک ناقابل تسخیر ہیں۔

UP