> <

1993-08-14
2123 Views
لئیق احمد خان معروف ٹی وی کمپیئر لئیق احمد 29 اکتوبر 1933ء کو لاہور میں پیدا ہوئے۔ انھوں نے گورنمنٹ کالج لاہور سے شماریات میں گریجویشن کیا اور بعد ازاں پنجاب یونیورسٹی سے فزکس اور پبلک ایڈمنسٹریشن میں ایم اے کی اسناد حاصل کیں۔ لئیق احمد 1964 سے پاکستان ٹیلی وژن سے بطور کمپئیرمنسلک تھے۔ انھیں 1970 کی الیکشن ٹرانسمیشن، سائنس میگزین اور کوئزپروگرام منزل کے علاوہ کئی معروف پروگراموں کی کمپیئرنگ کا اعزاز حاصل تھا۔ لئیق احمد انجینئرنگ یونیورسٹی لاہور سے بھی بطور رجسٹرار وابستہ رہے تھے اور انھی کی کوششوں سے لاہور میں سائنس اینڈ ٹیکناالوجی میوزیم قائم ہوا تھا۔ حکومت پاکستان نے انہیں 14 اگست 1993ء کو صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی اور پاکستان ٹیلی وژن نے 1997 میں لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ عطا کیے تھے۔ لئیق احمد کا انتقال 27 جنوری 2014ء کو اسلام آباد میں ہوا اور وہ اسلام آباد ہی میں آسودہ خاک ہوئے۔
1998-08-14
2092 Views
 کامران خان پاکستان کے ممتاز صحافی اور اینکر کامران خان کا شمار پاکستان کے نامور اور معروف ترین صحافیوں میں ہوتا ہے۔ انھوں نے دی نیوز اور روزنامہ جنگ میں ایک تحقیقی صحافی کے طور پر شہرت حاصل کی۔ انہوں نے واشنگٹن پوسٹ ، ہیرالڈ ٹریبیون اور سنڈے ٹائمز کے لیے بھی نامہ نگاری کی۔ 2002ء میں جب جیو ٹیلی وژن کی نشریات کا آغاز ہوا تو کامران خان نے اس چینل سے پہلے فرنٹ لائن اور پھر ’’آج کامران خان کے ساتھ‘‘ جیسے کامیاب پروگرام کیے۔ 2013ء میں ان کی خدمات بول ٹیلی وژن نیٹ ورک نے حاصل کرلیں لیکن مئی 2015 میں جب یہ چینل شروع ہونے سے پہلے ہی بندش کا نشانہ بنا تو کامران خان نے اس چینل سے استعفیٰ دے دیا اور دنیا ٹیلی وژن سے منسلک ہوگئے۔ حکومت پاکستان نے ان کی خدمات کے اعتراف کے طور پر انہیں 14 اگست 1998ء کو صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی عطا کیا تھا۔
2003-08-14
3928 Views
مہتاب اکبر راشدی پاکستان کی معروف اینکر پرسن، سرکاری افسر اور رکن سندھ اسمبلی مہتاب اکبر راشدی 3 مارچ 1947ء کو نوڈیرو میں پیدا ہوئیں۔ سندھ یونیورسٹی اور میساچوسٹس یونیورسٹی امریکا پولیٹیکل سائنس میں ایم اے کی اسناد لیں۔ سندھ یونیورسٹی میں انسٹی ٹیوٹ آف سندھولوجی کی ڈائریکٹر ، یونیورسٹی گرانٹ کمیشن کے ریجنل آفس کی ڈائریکٹر اورسندھ گورنمنٹ میں ڈائریکٹر لیاقت لائبریری، سیکریٹری کلچر اینڈ ٹورزم اور سکریٹری یو تھ افئیرزاینڈ اسپورٹس کے مناصب پر فائز رہیں۔ ریڈیو پاکستان اور پاکستان ٹیلی وژن کے متعدد پروگراموں کی میزبانی کی۔ 2013ء میں پاکستان مسلم لیگ (فنکشنل) کی جانب سے سندھ اسمبلی کی رکن منتخب ہوئیں۔ حکومت پاکستان نے انہیں 14 اگست 2003ء کو صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی عطا کیا تھا۔
2004-08-14
2378 Views
 سلیم بخاری پاکستان کے ممتاز صحافی اور اینکر سلیم بخاری کا صحافتی کیرئیر چار دہائیوں پر پھیلا ہوا ہے وہ سن، مسلم اور دی نیوز سے وابستہ رہے ہیں اور آج کل نیشن کے مدیر ہیں۔ حکومت پاکستان نے انہیں 14 اگست 2004ء کو صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی اور اے پی این ایس نے 85۔1984 میں بیسٹ انگلش رپورٹنگ کا ایورڈ عطا کیا تھا ۔
2015-08-14
2776 Views
سید طلعت حسین پاکستان کے نامور صحافی اور ٹی وی اینکر سید طلعت حسین چکوال میں پیدا ہوئے۔ انھوں نے انگریزی اخبار دی نیوز سے صحافتی کیرئیر کا آغاز کیا۔ 1990ء میں پاکستان ٹیلی وژن سے حالات حاضرہ کے پروگراموں کا آغاز کیا۔ متعدد ٹیلی وژن چینلز سے وابستہ رہ چکے ہیں جن میں آج ٹی وی،اے آر وائی، ایکسپریس، ڈان نیوز اور جیو ٹیلی وژن سر فہرست ہیں۔ سی این این اور اے بی سی سے بھی منسلک رہے ہیں۔ حکومت پاکستان نے ان کی خدمات کے اعتراف میں انھیں 14 اگست 2015ء کو صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی عطا کیا ہے۔
UP