29 Jun , 1998


مہاراج غلام حسین کتھک کی وفات
مہاراج غلام حسین کتھک ٭29جون 1998ء کو پاکستان کے معروف کلاسیکی رقاص مہاراج غلام حسین کتھک لاہور میں وفات پاگئے اور میانی صاحب کے قبرستان میں آسودۂ خاک ہوئے۔ مہاراج غلام حسین کتھک 4 مارچ 1899ء کو کلکتہ میں پیدا ہوئے تھے۔ ان کے والد رابندر ناتھ ٹیگور کے دوستوں میں شامل تھے جن کے مشورے پر غلام حسین کتھک نے پہلے مصوری اور پھر اداکاری اور کلاسیکی رقص کی تربیت حاصل کی۔ رقص میں ان کے استاد لکھنؤ کتھک اسکول کے بانی اچھن مہاراج تھے۔ 1950ء میں مہاراج غلام حسین کتھک پاکستان آگئے جہاں وہ پہلے کراچی اور پھر لاہور میں رقص کی تربیت دیتے رہے۔ ان کے معروف شاگردوں میں ریحانہ صدیقی، ناہید صدیقی، نگہت چوہدری ، جہاں آرا اخلاق،رفیع انور اور فصیح الرحمن کے نام سرفہرست ہیں۔مہاراج غلام حسین کتھک نے فلم سرگم میں بھی کام کیا۔ اس فلم میں ان کی اداکاری پر انہیں بہترین معاون اداکار کا نگار ایوارڈ ملا تھا۔ حکومت پاکستان نے انہیں صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی بھی عطا کیا تھا۔
More