26 May , 1990



عمر اکمل کی پیدائش
عمر اکمل ٭26 مئی 1990ء پاکستان کے ممتاز مڈل آرڈر بیٹسمین عمر اکمل کی تاریخ پیدائش ہے۔ عمر اکمل نے اپنا پہلا ٹیسٹ میچ 24 سے 28 نومبر 2009ء کے دوران ڈینیڈن کے مقام پر نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلا اور اس ٹیسٹ میچ میں 129 رنز اسکور کرکے اپنے پہلے ٹیسٹ میچ میں سنچری اسکور کرنے والے پاکستان کے گیارہویں ٹیسٹ کرکٹر ہونے کا اعزاز حاصل کیا۔ عمر اکمل سے قبل یہ اعزاز حاصل کرنے والے دیگر کھلاڑیوں میں خالد عباد اللہ، جاوید میاں داد، سلیم ملک، محمد وسیم، علی نقوی، اظہر محمود، یونس خان، توفیق عمر، یاسر حمید اور فواد عالم شامل تھے۔ عمر اکمل، فواد عالم کے بعد پاکستان کے دوسرے کھلاڑی تھے جنہوں نے یہ کارنامہ بیرون ملک انجام دیا تھا۔ عمر اکمل 15 مئی 2013 تک 16 ٹیسٹ میچ کھیل چکے ہیں جس میں انہوں نے ایک سنچری کی مدد سے مجموعی طور پر 1003 رنز اسکور کیے ہیں۔
More