> <

مشتاق محمد دنیا کے سب سے کم عمر ٹیسٹ کرکٹر بنے

مشتاق محمد ٭26 مارچ 1959ء کو لاہور میں پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان سیریز کے تیسرے ٹیسٹ میچ کا آغاز ہوا تو اس ٹیم میں ٹیسٹ کرکٹرز وزیر محمد اور حنیف محمد کے چھوٹے بھائی مشتاق محمد بھی شامل تھے۔ مشتاق محمد کی عمر اس وقت صرف 15 سال 124 دن تھی۔ یوں وہ ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے والے دنیا کے سب سے کم عمر کھلاڑی بن گئے۔ اپنے اس پہلے ٹیسٹ میچ میں مشتاق محمد نے پہلی اننگ میں 14 اور دوسری اننگ میں 4 رنز بنائے جب کہ بحیثیت بائولر انہوں نے 6 اوورز کرائے مگر 34 رنز دینے کے باوجود کوئی وکٹ لینے میں ناکام رہے۔ مشتاق محمد کا یہ ریکارڈ ایک طویل عرصے تک ناقابل شکست رہا اور بالآخر 24 اکتوبر 1996ء کو پاکستان ہی ایک اور کھلاڑی حسن رضا نے 14 سال 228 دن کی عمر میں پہلا ٹیسٹ کھیل کر ان کا یہ ریکارڈ توڑ دیا۔  

UP