> <

قائداعظم سولر انرجی پارک کے منصوبے کے افتتاح کے موقع پر یادگاری ڈاک ٹکٹ کا اجرا

پاکستان کے ڈاک ٹکٹ 5مئی 2015ء کو وزیر اعظم پاکستان جناب محمد نواز شریف نے بہاولپور میں شمسی توانائی سے چلنے والے سومیگاواٹ کے کے قائداعظم سولر انرجی پارک  کے منصوبے کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر4مئی 2015ء کو پاکستان کے محکمہ ڈاک  نے  ایک  یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری کیا۔ سو میگاواٹ شمسی توانائی پیدا کرنے والا یہ پارک اپنی نوعیت کادنیا کا سب سے بڑا منصوبہ ہے  اور حکومت چین کی مدد سے پندرہ ارب روپے کی لاگت سے تعمیر کیا گیا ہے۔ ٓآٹھ روپے مالیت کے اس ڈاک ٹکٹ پر شمسی توانائی کے پینل کی ایک خوب صورت تصویر بنی تھی۔ یہ ڈاک ٹکٹ لیاقت علی نے ڈیزائن کیا تھااوراس پر انگریزی میںFIRST 100 MW SOLAR PLANT کے الفاظ تحریر تھے۔

UP