> <

صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی۔ وسیم عباس

وسیم عباس پاکستان کے نامور اداکار وسیم عباس 9 ستمبر 1960ء کو لاہور میں پیدا ہوئے۔ ان کے والد عنایت حسین بھٹی فلمی صنعت کے معروف اداکار اور گلوکار تھے۔ وسیم عباس نے انتہائی کم عمری میں پاکستان ٹیلی وژن اور اسٹیج پر اداکاری کا آغاز کیا۔ ٹیلی وژن پر ان کا پہلا ڈرامہ پتھر تھا اور پہلا اسٹیج ڈرامہ دیوانے لوگ۔ اب تک لاتعداد ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں۔ کئی فلموں میں بھی کام کرچکے ہیں۔ حکومت پاکستان نے ان کی خدمات کے اعتراف میں انھیں  14 اگست 2015ء کو صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی عطا کیا ہے۔

UP