14 Aug , 2008









صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی۔ عبدالرشید ناز
عبدالرشید ناز پاکستان کے سینئیر اداکار عبدالرشید ناز 9 ستمبر 1948ء کو پشاور میں پیدا ہوئے۔ 1971ء میں انھوں نے پشتو کے ایک ٹیلی وژن ڈرامے سے اپنے فنی کیرئیر کا آغاز کیا۔ بعد ازاں انھوں نے ہندکو اور اردو کے لاتعداد ڈراموں میں اپنے فن کے جوہر دکھائے۔ عبدالرشید ناز کا پہلا اردو ڈرامہ ’’ایک تھا گائوں‘‘ تھا۔ تاہم انھوں نے اصل شہرت ناموس اور دشت نامی ڈراموں سے حاصل کی۔ 1988ء میں انہوں نے پشتو فلم ’’زما جنگ‘‘ سے اپنے فلمی کیرئیر کا آغاز کیا۔ انھوں نے کئی اردو فلموں میں بھی کام کیا جن میں ڈکیت اور خدا کے لیے کے نام شامل ہیں۔ حکومت پاکستان نے انھیں 14 اگست 2008ء کو صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی عطا کیا تھا۔
More