> <

صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی۔ انتخاب عالم

انتخاب عالم پاکستان کے ٹیسٹ کرکٹر اور لیگ بریک اسپن باؤلر انتخاب عالم 28 دسمبر 1941ء کو مشرقی پنجاب کے شہر ہوشیارپور میں پیدا ہوئے۔ مجموعی طور پر 47 ٹیسٹ اور 4 ایک روزہ بین الاقوامی میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کی ۔ انہوں نے ٹیسٹ کرکٹ میں 125 اور ایک روزہ میچوں میں4 وکٹیں حاصل کیں۔ ٹیسٹ کرکٹ میں ایک سنچری کی مدد سے 1493رنز اسکور کیے۔ وہ پاکستان کے پہلے کھلاڑی تھے جنھوں نے ٹیسٹ کرکٹ میں ڈبلز کا اعزاز حاصل کیا۔ حکومت پاکستان نے انھیں 14 اگست 1988ء کو صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی عطا کیا۔  

UP