19 Mar , 2012


سینٹ جوزف کانونٹ اسکول، کراچی کے قیام کی ایک سو پچاس ویں سالگرہ پر ڈاک ٹکٹ کا اجرأ
پاکستان کے ڈاک ٹکٹ 19مارچ 2012ء کو پاکستان کے محکمہ ڈاک نے کراچی کی قدیم درس گاہ سینٹ جوزف کانونٹ اسکول کے قیام کی ایک سو پچاس ویں سالگرہ کے موقع پر ایک خوب صورت یادگاری ٹکٹ جاری کیا۔ آٹھ روپے مالیت کایہ ڈاک ٹکٹ عادل صلاح الدین نے ڈیزائن کیا تھا۔ اس ڈاک ٹکٹ پر سینٹ جوزف کانونٹ اسکول کی تصویر بنی تھی اور اس پر انگریزی میں 150 YEARS OF ST. JOSEPH’S CONVENT SCHOOL, KARACHI 1862-2012 کی عبارت تحریر تھی۔