27 Oct , 2005



پاکستان میں قیامت خیز زلزلے کے متاثرین کی امداد کے لیے یادگاری ڈاک ٹکٹوں اور سووینیر شیٹ کا اجرأ
پاکستان کے ڈاک ٹکٹ 8 اکتوبر 2005ء کو اسلام آباد، سرحد، پنجاب اور آزاد کشمیرسمیت پاکستان کے تمام شمالی علاقوں میں ایک قیامت خیز زلزلے میں پچاس ہزار سے زیادہ افراد جاں بحق ہوگئے۔ پاکستان کے محکمہ ڈاک نے27 اکتوبر 2005ء کو اس زلزلے کے متاثرین کی امداد کے لیے ایک یادگاری ڈاک ٹکٹ اور ایک سووینئیر شیٹ جاری کی۔ سو روپے مالیت کی اس سووینئیر شیٹ میں آٹھ ڈاک ٹکٹ شامل تھے اور ہر ڈاک ٹکٹ کی مالیت چار روپے تھی۔ یہ ڈاک ٹکٹ علیحدہ استعمال کے لیے کارآمد تھے لیکن علیحدہ فروخت نہیں کیے جارہے تھے اور ہر خریدار کے لیے پوری شیٹ خریدنا ضروری تھی تاکہ زلزلے کے متاثرین کی زیادہ سے زیادہ مدد کی جاسکے۔ یوں ہر سووینئیر شیٹ کی فروخت سے حاصل ہونے والے اڑسٹھ روپے زلزلہ زدگان کی امدادی فنڈ میں شامل کیے جارہے تھے ۔ ان ڈاک ٹکٹوں اور سووینیر شیٹ کا ڈیزائن عادل صلاح الدین نے تیار کیا تھا۔ ان ڈاک ٹکٹوں پر انگریزی میں HELP EARTHQUAKE VICTIMS کی عبار ت درج تھی ۔جبکہ سووینئیر شیٹ کے بالائی حصے میں JOIN HANDS WITH PAKISTAN POST TO HELP EARTHQUAKE VICTIMS کے الفاظ طبع کیے گئے تھے۔ اس ڈاک ٹکٹ اورسووینیر شیٹ کا ڈیزائن عادل صلاح الدین نے تیار کیا تھا۔