23 Mar , 2005






یوم پاکستان کے موقع پر یادگاری ڈاک ٹکٹوں کا اجرأ
پاکستان کے ڈاک ٹکٹ 23مارچ2005ء کو یوم پاکستان کے موقع پر پاکستان کے محکمہ ڈاک نے پانچ پانچ روپے مالیت کے چار یادگاری ڈاک ٹکٹوں کا ایک سیٹ جاری کیاجنہیں Pakistan Air Force - Breaking the Barriers کا عنوان دیا گیا۔ ان ڈاک ٹکٹوں پرپاک فضائیہ کے مختلف فضائی مظاہروں کی منظر کشی کی گئی اور انگریزی میں PAKISTAN AIR FORCE کے الفاظ بھی درج تھے ۔ ان میں سے ایک ڈاک ٹکٹ پر Quaid's Air Force، دو ڈاک ٹکٹوں پر SECOND TO NONE اور چوتھے ڈاک ٹکٹ پر Defending Pakistan Everywhereکے الفاظ تحریر کیے گئے تھے۔ان ڈاک ٹکٹوں کا ڈیزائن پاکستان ائیر فورس نے فراہم کیا تھا۔
More