> <

محشر بدایونی کی پیدائش

محشر بدایونی ٭ اردو کے ممتاز شاعر محشر بدایونی کا اصل نام فاروق احمد تھا اور وہ 4 مئی 1922ء کو بدایوں میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے بدایوں سے ہی تعلیم حاصل کی اور قیام پاکستان کے بعد ریڈیو پاکستان کے جریدے آہنگ سے منسلک ہوگئے۔ محشر بدایونی کا شمار پاکستان کے ممتاز شعرا میں ہوتا تھا۔ غزل ان کی محبوب صنف سخن تھی۔ ان کی تصانیف میں شہر نوا، غزل دریا، گردش کوزہ، فصل فردا، چراغ ہم نوا، حرف ثنا، شاعر نامہ، سائنس نامہ اور بین باجے کے نام شامل ہیں۔ ٭9 نومبر 1994ء کو اردو کے ممتاز شاعر محشر بدایونی کراچی میں وفات پاگئے۔ وہ کراچی میں سخی حسن کے قبرستان میں آسودۂ خاک ہیں۔ ان کا ایک شعر ملاحظہ ہو: اب ہوائیں ہی کریں گی روشنی کا فیصلہ جس دیے میں جان ہوگی وہ دیا رہ جائے گا                          

UP