> <

روم میں عالمی غذائی کانفرنس کے انعقاد کے موقع پر یادگاری ڈاک ٹکٹ کا اجرأ

پاکستان کے ڈاک ٹکٹ 5دسمبر1992 ء کو روم میں عالمی غذائی کانفرنس کا انعقادہوا جس کا اہتمام عالمی ادارہ صحت اور فوڈ اینڈ ایگری کلچرآرگنائزیشن نے مشترکہ طور پر کیا تھا۔ اس موقع پر پاکستان کے محکمہ ڈاک نے سات روپے مالیت کا ایک یادگاری ٹکٹ جاری کیا جس پر  عالمی ادارہ صحت، عالمی غذائی کانفرنس اور فوڈ اینڈ ایگری کلچر آرگنائزیشن کے لوگو چھپے تھے اور انگریزی میں INTERNATIONAL CONFERENCE  ON NUTRITION کے الفاظ تحریر کیے گئے تھے۔ اس ڈاک ٹکٹ کا ڈیزائن عادل صلاح الدین نے تیار کیا تھا ۔

UP