> <

اسلام آباد میں ڈاک ٹکٹوں کی نمائش ECO PHILEX' 86کا آغاز

پاکستان کے ڈاک ٹکٹ 20دسمبر1986ء کواسلام آباد میں زرعی ترقیاتی بنک کے صدر دفتر میں ڈاک ٹکٹوں کی ایک پانچ روزہ نمائش  ECO PHILEX' 86کا آغاز ہوا۔اس نمائش میں ای سی او سے وابستہ تینوں ممالک پاکستان ، ایران اور ترکی کے 2600شائقین نے اپنے ڈاک ٹکٹ نمائش کے لیے پیش کیے۔ اس سلسلے میں پاکستان کے محکمہ ڈاک نے تین ڈاک ٹکٹوں کا ایک سیٹ جاری کیاجن پر پاکستان کی بھونگ مسجد، ایران کی مسجدگوہر شاد اور ترکی کی مسجد سلیمانیہ کی تصاویر بنی تھیں۔ ان تمام ڈاک ٹکٹو ں کی مالیت تین، تین روپے تھی اور ان پر  ECOPHILEX 86 ISLAMABAD 20-24 DECEMBER 1986 کے الفاظ اور مساجد کے نام طبع کیے گئے تھے۔یہ خوب صورت سیٹ   پاکستان سیکیورٹی کارپوریشن کے ڈیزائنر عادل صلاح الدین نے ڈیزائن کیا تھا۔

UP