> <

تحفظ جنگلی حیات سیریز کے یادگاری ڈاک ٹکٹوں کا اجرأ

پاکستان کے ڈاک ٹکٹ 1975ء میں پاکستان کے محکمہ ڈاک نے تحفظ جنگلی حیات کے عنوان سے ڈاک ٹکٹوں کی ایک نئی سیریز کا آغاز کیا تھا ۔ اس سیریز کے چار مختلف سیٹ 1975ء اور1976ء کے دوران اور پانچواں سیٹ  17جون 1979ء کو جاری ہوا تھا۔اس سلسلے کا ایک ڈاک ٹکٹ 20جون 1981ء کو اور دو مزید ڈاک ٹکٹ 15 ستمبر 1981ء کو جاری ہوئے۔ 15ستمبر 1981ء کو جاری ہونے والے ان ڈاک ٹکٹوں پر ایشیائی تیتر (دراج)کی تصویر بنی تھی اور انگریزی میں   Western Tragopan کے الفاظ تحریر تھے ۔ ان ڈاک ٹکٹوں کی مالیت 40 پیسے  اور دو روپے تھی ۔ ان ڈاک ٹکٹوں کے ڈیزائنرز کا نام تو معلوم نہیں ہوسکا البتہ یہ ڈاک ٹکٹ سیکورا (پرائیویٹ) سنگاپور لمیٹڈ میں طبع ہوئے تھے ۔

UP