> <

شاہراہ پاکستان کی تعمیرکے موقع پر یادگاری ڈاک ٹکٹ کا اجرأ

پاکستان کے ڈاک ٹکٹ 23ستمبر1974ء کو شاہراہ پاکستان کی تعمیرکے موقع پر پاکستان کے محکمہ ڈاک نے 20پیسے مالیت کا ایک یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری کیا۔ اس ڈاک ٹکٹ پر  “Shahrah-e-Pakistan”کے الفاظ تحریر تھے اور کراچی سے طورخم تک پاکستان کا زمینی نقشہ بنا تھا ۔ اس ڈاک ٹکٹ کا ڈیزائن پاکستان سیکیورٹی پرنٹنگ کارپوریشن کے ڈیزائنر الیاس غنی نے تیا رکیا تھا۔

UP