26 Sep , 1967






پاکستان کی اہم برآمدات پر ڈاک ٹکٹوں کا اجرأ
پاکستان کے ڈاک ٹکٹ 26 ستمبر 1967ء کو پاکستان کے محکمہ ڈاک نے تین یادگاری ڈاک ٹکٹوں کا ایک سیٹ جاری کیا جن پر پاکستان کی اہم برآمدات کی تصویریں بنی تھیں۔ ان میں ایک ڈاک ٹکٹ جس کی مالیت 10 پیسے تھی‘ مشہور مصور سلیمان ناگی نے ڈیزائن کیا تھا جب کہ 15 اور 50 پیسے مالیت والے ڈاک ٹکٹ فضل کریم نے ڈیزائن کیے تھے۔ 10 پیسے والے ڈاک ٹکٹ پر چاول‘ 15 پیسے والے ڈاک ٹکٹ پر کپاس اور 50 پیسے والے ڈاک ٹکٹ پر پٹ سن کی عکاسی کی گئی تھی۔