23 Mar , 1956


یوم جمہوریہ پر ڈاک ٹکٹ کا اجرا
پاکستان کے ڈاک ٹکٹ 23مارچ 1956ء کو یوم جمہوریہ اور آئین کے نفاذ کی خوشی میں پاکستان کے محکمہ ڈاک نے ایک خوبصورت ڈاک ٹکٹ جاری کیا۔ اس ڈاک ٹکٹ پر پاکستان کی دستور ساز اسمبلی (موجودہ سندھ اسمبلی) کی عمارت کی تصویر طبع کی گئی تھی اور اس کی مالیت دو آنہ تھی۔