08 August
Birth of Abul Fazal Siddiqui
ابوا لفضل صدیقی کی پیدائش

ابوا لفضل صدیقی

٭4 ستمبر1908ء اردو کے صف اول کے افسانہ نگار ابوالفضل صدیقی کی تاریخ پیدائش ہے۔
ابوالفضل صدیقی عارف پور نوادہ ضلع بدایوں میں پیدا ہوئے تھے۔ 1932ء میں ان کی افسانہ نگاری کا آغاز ہوا۔ ان کے ہم عصر افسانہ نگاروں میں سجاد حیدر یلدرم، اختر حسین رائے پوری، غلام عباس، کرشن چندر، سعادت حسن منٹو اور راجندر سنگھ بیدی کے نام شامل تھے تاہم ابوالفضل صدیقی ان تمام افسانہ نگاروں سے مختلف اور ممتاز نظر آتے ہیں۔ ان کی انفرادیت کی بنیادی وجہ ان کے افسانوں کے موضوعات اور ان کا اسلوب ہے۔
ابوالفضل صدیقی کے افسانوی مجموعوں میں ستاروں کی چال، احرام، آئینہ، انصاف، زخم دل اور جوالہ مکھی، ناولوں میں تعزیر، سرور اور ترنگ اور ناولٹ کے مجموعوں میں دن ڈھلے، گلاب خاص اور دفینہ کے نام شامل ہیں۔ عہد ساز لوگ ان کے تحریر کردہ شخصی خاکوں کا مجموعہ ہے جبکہ کہاں کے دیر و حرم ان کی خودنوشت سوانح عمری کا نام ہے۔ 16 ستمبر 1987ء کو ابوالفضل صدیقی کراچی میں وفات پاگئے اور کراچی ہی میں پاپوش نگر کے قبرستان میں آسودۂ خاک ہوئے۔
 

UP