2010-01-11
1514 Views
نیشنل فنانس کمیشن ایوارڈ کے اجرا پر یادگاری ڈاک ٹکٹ کا اجرأ
پاکستان کے ڈاک ٹکٹ
11جنوری 2010ء کو پاکستان کے محکمہ ڈاک نے گوادر میں ساتویں نیشنل فنانس کمیشن ایوارڈ کے اعلان کے موقع پر آٹھ روپے مالیت کا ایک یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری کیا جس پر محترمہ بے نظیر بھٹو، وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی، چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ اور وزیر خزانہ شوکت ترین کی تصویر شائع کی گئی تھی اور انگریزی میں 7TH NATIONAL FINANCE COMMISSION AWARD 2009 GWADAR کے الفاظ تحریر تھے۔ یہ ڈاک ٹکٹ عادل صلاح الدین نے ڈیزائن کیا تھا۔