> <

1947-08-03
5457 Views
لطیف امیر بخش ٭ بلیرڈ اور اسنوکر کے قومی چیمپئن لطیف امیر بخش 3 -اگست 1947ء کو کندن نگر (اجمیر) میں پیدا ہوئے تھے۔ قیام پاکستان کے بعد ان کے والد امیر بخش کو کراچی کلب میں ٹینس مارکر کی ملازمت ملی۔ اسی کلب میں لطیف امیر بخش کو بلیرڈز اور اسنوکر سے دلچسپی پیدا ہوئی۔ کلب کے ایک ممبر رشید کریم نے ان کی حوصلہ افزائی کی اور انہیں قومی مقابلوں میں حصہ لینے کے لئے بھیجنا شروع کیا۔ 1966ء میں انہوں نے واڈی والا کپ بلیرڈ ٹورنامنٹ اور 1967ء میں مغربی پاکستان بلیرڈز چیمپئن شپ اور نیشنل بلیرڈز اینڈ اسنوکر چیمپئن شپ جیتنے کا اعزاز حاصل کیا۔ انہوں نے بین الاقوامی سطح پر بھی بلیرڈز اور اسنوکر کے کئی ٹورنامنٹس میں پاکستان کی نمائندگی کی اور متعدد اعزازات حاصل کئے۔ 20جولائی 1987ء کو لطیف امیر بخش کراچی میں وفات پاگئے۔ وہ کراچی میں آسودۂ خاک ہیں-
1987-07-20

UP