> <

طفیل احمد جمالی کی وفات

طفیل احمد جمالی ٭12 اگست 1974ء کو اردو کے ممتاز صحافی، شاعر اور ادیب طفیل احمد جمالی کراچی میں وفات پاگئے۔ طفیل احمد جمالی 1919ء میں بنارس میں پیدا ہوئے تھے۔ گریجویشن کے بعد منشور دہلی سے منسلک ہوئے اور قیام پاکستان کے بعد جنگ کراچی، امروز کراچی، نگار کراچی اور لیل و نہار کراچی سے وابستہ رہے۔ اسی دوران انہوں نے انجام کراچی اور چین با تصویر(پیکنگ) کی ادارت کے فرائض بھی انجام دیئے۔ وہ کراچی میں سخی حسن کے قبرستان میں آسودۂ خاک ہیں۔      

UP