> <

نور محمد چارلی کی وفات

نور محمد چارلی ٭30 جون 1983ء کو نامور مزاحیہ اداکار نور محمد چارلی کراچی میں وفات پاگئے۔ نور محمد چارلی، 7 جنوری 1911ء کو پیدا ہوئے تھے۔ خاموش فلموں کے زمانے میں چنددلال شاہ کی رنجیت مووی ٹون سے منسلک ہوئے اور متعدد فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔ قیام پاکستان کے بعد پاکستان چلے آئے اور یہاں بھی فلمی دنیا سے منسلک ہوئے۔ قیام پاکستان سے پہلے ان کی مشہور فلموں میں پاک دامن،رقاصہ، زرینہ،پریمی پاگل، فرزند ہند، ستمگر، کالج گرلز، قیمتی آنسو، رونق،ٹھوکر، مسافر، پاگل ، رنگیلا راجہ، طوفان میل اور ڈھنڈوراشامل تھیں۔ پاکستان میں انہوں نے اردو، پنجابی اور سندھی غرض ہر زبان کی فلموں میں کام کیا۔ یہاں کی مشہور فلموں میں مندری، پلپلی صاحب، عمر ماروی، پرائی زمین، مس 56، استادوں کے استاد، اکیلی اور ستاروں کی دنیا شامل تھیں۔ نور محمد چارلی کے صاحبزادے لطیف چارلی اور بہو معصومہ لطیف بھی پاکستان ٹیلی وژن کے ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں۔

UP