> <

پاکستان نے ٹوینٹی۔20 کرکٹ ٹورنامنٹ جیتا

 ٹوینٹی۔20 کرکٹ ٹورنامنٹ ٭21 جون 2009ء کو لندن میں منعقد ہونے والے دوسرے ورلڈ ٹوینٹی۔20 کرکٹ ٹورنامنٹ میں پاکستان کی کرکٹ ٹیم نے سری لنکا کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر ٹورنامنٹ جیتنے کا اعزاز حاصل کرلیا۔ اس ٹورنامنٹ میں پاکستان کی قیادت یونس خان نے کی۔ فائنل میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور 20 اوورز میں 138 رنز اسکور کئے، جواب میں پاکستان نے اپنا مطلوبہ ہدف 18.4 اوورز میں پورا کرلیا۔ مین آف دی میچ کا اعزاز شاہد آفریدی نے حاصل کیا جنہوں نے اس میچ میں ایک وکٹ حاصل کی اورناٹ آئوٹ رہتے ہوئے54 رنز بھی اسکور کئے۔ مین آف دی ٹورنامنٹ کا اعزاز سری لنکا کے تلک رتنے دلشان نے حاصل کیا جنہوں نے ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ رنز اسکور کئے تھے۔

UP