> <

واجد علی ناشاد کی وفات

واجد علی ناشاد ٭18 جون 2008ء کو پاکستان کے ممتاز فلمی موسیقار واجد علی ناشاد لاہور میں وفات پاگئے۔ واجد علی ناشاد 1952ء کے لگ بھگ پیدا ہوئے تھے اور وہ پاکستان کے معروف فلمی موسیقار شوکت علی ناشاد کے فرزند تھے۔ انہوں نے 1977ء میں فلم ’’پرستش‘‘ کی موسیقی ترتیب دے کر اپنے فلمی کیریئر کا آغاز کیا اور مجموعی طور پر 50 سے زیادہ فلموں کی موسیقی، 300 فلموں کی بیک گرائونڈ موسیقی اور 100 کے لگ بھگ ٹی وی سیریلز کے ٹائٹل بنائے تھے۔ واجد علی ناشاد کی بطور موسیقار آخری فلم ’’تڑپ‘‘ 2006ء میں ریلیز ہوئی تھی۔

UP