> <

قوالی کے البم کا عالمی ریکارڈ

 نصرت فتح علی خان 2001ء میں گنیز بک آف ریکارڈز کے تازہ ایڈیشن میں پاکستان کے نامور قوال نصرت فتح علی خان کا ذکر بھی موجود تھا اور بتایا گیا تھا کہ انہوں نے اپنی زندگی میں قوالی کے 125 البم ریکارڈ کروائے جو دنیا میں قوالی کی ریکارڈنگ کا عالمی ریکارڈ ہے۔ اس کے ساتھ ہی یہ بھی بتایا گیا کہ نصرت فتح علی خان نے ہالی وڈ کی دو مشہور فلموں The Last Temptation Of Christ اور Dead Man Walking کے سائونڈ ٹریک بھی ریکارڈ کروائے تھے اور ان میں گائیکی کا مظاہرہ بھی کیا تھا۔

UP