> <

اسلام آباد میں ایشین پیسیفک پوسٹل یونین ایگزیکٹو کونسل میٹنگ کے انعقاد پر یادگاری ڈاک ٹکٹ کا اجرا

پاکستان کے ڈاک ٹکٹ 24مارچ2015ء کو پاکستان کے محکمہ ڈاک نے اسلام آباد میں ایشین پیسیفک پوسٹل یونین ایگزیکٹو کونسل میٹنگ کے انعقادکے موقع پر ایک  یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری کیا۔ اس ڈاک ٹکٹ پر اس تنظیم کا لوگو اور کانفرنس میں شرکت کرنے والے ممالک کے پرچم بنے تھے۔ دس روپے مالیت کا یہ ڈاک ٹکٹ عادل صلاح الدین نے ڈیزائن کیا تھااوراس پر انگریزی میںASIAN-PACIFIC POSTAL UNION  EXECUTIVE COUNCIL MEETING   ISLAMABADکے الفاظ تحریر تھے۔

UP