> <

صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی۔ ڈاکٹر نواز علی شوق

ڈاکٹر نواز علی شوق سندھی زبان  و ادب کے معروف ماہر اور شاعر ڈاکٹر نواز علی شوق 10 جولائی 1937ء کو رحمت آباد، کندھ کوٹ جیکب آباد میں پیدا ہوئے۔ تدریس کے شعبے سے وابستہ رہے۔ شاہ لطیف کی شاعری کی شرح ابیات شاہ لطیف کے نام سے تحریر کی۔ ان کی دیگر تصانیف میں سچل سرمست :تاریخ، تصوف اور شاعری ، کلیات علوی، ملاوٹ جا ماہر، آویسی اتھی ویا اور سامی سفر ھلیا کے نام شامل ہیں۔ حکومت پاکستان نے ان کی خدمات کے اعتراف میں انھیں 14 اگست 2014 ء کو صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی عطا کیا تھا۔ ڈاکٹر نواز علی شوق کراچی میں قیام پذیر ہیں۔

UP