> <

صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی۔خالد احمد

خالد احمد انگریزی کے نامور ادیب اور صحافی خالد احمد 21 دسمبر 1943ء کو جالندھر میں پیدا ہوئے۔ گورنمنٹ کالج لاہور کے فارغ التحصیل ہیں۔ روزنامہ ڈیلی ٹائمز اور فرائیڈے ٹائمز سے وابستہ رہے۔ انہیں پاکستان کے ان صحافیوں میں شمار کیا جاتا ہے جنہیں پاکستان کی سیاسی تاریخ پر غیر معمولی عبور حاصل ہے۔ کئی کتابوں کے مصنف ہیں جن قائد اعظم کے خاندانی تنازعات، Pakistan: The State in Crisis ،Pakistan: Behind the Ideological Mask، Word for Word: Stories Behind Everyday Words We Use اور The Bridges of the Words شامل ہیں ۔ حکومت پاکستان نے ان کی خدمات کے اعتراف میں انھیں 14 اگست 2013ء کو صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی عطا کیا تھا۔

UP