> <

صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی۔استاد حسین بخش گلو

استاد حسین بخش گلو پاکستان کے نامور کلاسیکی گلوکار استاد حسین بخش گلو پٹیالہ گھرانے کے نامور گائیک استاد نتھو خان کے فرزند ہیں جو استاد بڑے غلام علی خان کے استاد بھائی تھے۔ استاد حسین بخش گلولائٹ کلاسیکل اور غزل گائیکی پر یکساں عبور رکھتے ہیں اور ایک اچھے موسیقار بھی ہیں۔ وہ ریڈیو پاکستان اور ٹیلی وژن پر اپنی آواز کا جادوجگاتے رہتے ہیں اور دنیا کے متعدد ممالک میں اپنے فن کا مظاہرہ کرچکے ہیں۔ حکومت پاکستان نے ان کی خدمات کے اعتراف میں انھیں  14 اگست 2010ء کو صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی عطا کیا تھا۔ استاد حسین بخش گلو لاہور میں قیام پذیر ہیں۔

UP