> <

صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی۔ محمد یوسف

 محمد یوسف کرکٹ کے معروف کھلاڑی محمد یوسف 27 اگست 1974 ء کو لاہور میں پیدا ہوئے تھے۔ دائیں ہاتھ سے بیٹنگ کرنے والے محمد یوسف اسلام قبول کرنے سے قبل یوسف یوحنا کہلاتے تھے۔ محمد یوسف نے 1998ء میں جنوبی افریقہ کے خلاف اپنے ٹیسٹ کیریئر کا آغاز کیا اور مجموعی طور 90 ٹیسٹ میچوں اور 288 ایک روزہ بین الاقوامی میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کی۔ انہوں نے ٹیسٹ کرکٹ میں 24 سنچریوں کی مدد سے 7530 رنز اور ایک روزہ بین الاقوامی میچوں میں 9720 رنز اسکور کیے۔ 2006 ایک ایسا سال تھا جب انھوں ایک کلینڈر ایر میں 9 سنچریوں کی مدد سے 1788 رنز اسکور کیے تھے۔ حکومت پاکستان نے ان کی خدمات کے اعتراف میں 14 اگست 2011 ء کو صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی عطا کیا تھا۔

UP