> <

صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی۔ اداکار حبیب

اداکار حبیب پاکستان کے نامور فلمی اداکار حبیب کا اصل نام حبیب الرحمٰن ہے۔ وہ غیر منقسم پنجاب کی ریاست پٹیالہ میں پیدا ہوئے تھے۔ 1947ء میں اپنے  خاندان کے ساتھ پاکستان آئے۔ فلمی کیریئر کا آغاز 1956ء میں فلم لخت جگر سے ہوا۔ مجموعی طور پر 218 فلموں میں کام کیا جن میں 89 فلمیں اردو، 125 فلمیں پنجابی، ایک فلم سندھی اور ایک فلم پشتو زبان میں بنائی گئی تھیںجبکہ دو فلمیں ڈبل ورژن تھیں۔ 1972ء میں اداکارہ نغمہ سے شادی کی۔ ان کے فن کے اعتراف میں حکومت پاکستان نے انھیں 14 اگست 2010 ء کو صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی عطا کیا تھا۔

UP