> <

صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی۔ سوبھوگیان چندانی

 سوبھوگیان چندانی سندھی کے معروف ادیب، افسانہ نگار اور دانشور، سوبھوگیان چندانی 3 مئی 1920ء کو گوٹھ بنڈی تحصیل ڈوکری ضلع لاڑکانہ میں پیدا ہوئے۔ کراچی سے میٹرک کا امتحان پاس کرنے کے بعد رابندر ناتھ ٹیگور کے ادارے شانتی نکیتن سے بی اے اور ایل ایل بی کے امتحانات پاس کیے۔ ٹیگور نے انہیں مین فرام موہنجودڑو کا خطاب دیا۔ سندھ کے سماجی ، ادبی اور سیاسی حوالوں سے کئی کتابوں کے مصنف ہیں جن میں کڈیں بہار ایندو (بہار کب آئے گی)، تاریخ جا وسائل ورق ، تاریخ گاھار ھیتی اور انقلاب کی مدت کے نام سرفہرست ہیں۔ اکادمی ادبیات پاکستان نے 2004ء میں کمال فن ایوارڈ اورحکومت پاکستان نے 14 اگست 2009 ء کو صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی عطا کیا تھا۔ 7 دسمبر 2014ء کو وفات پائی۔

UP